Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن کا ایف جی اے ڈبلیو ایف کے تحت مستحق فنکاروں میں فنڈز کی تقسیم کا آغاز

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن (این ایچ سی ڈی) نے مالی سال 2024-25 کے لیے وفاقی حکومت کے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈ (ایف جی اے ڈبلیو ایف) کے تحت فنڈز کی تقسیم کا آغاز کر دیا ہے جس سے ملک بھر کے فنکاروں کو ان کی اشد ضرور ت کے تحت مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔سر

کاری ذرائع کے مطابق فنڈز کی تقسیم مرحلہ وار جاری ہے اور کافی رقم پہلے ہی تقسیم کی جا چکی ہے یا جاری ہونے کے عمل میں ہے۔

ابتدائی مرحلے میں 60 فنکاروں کو 800,000 روپے سے لے کر 130,000 روپے فی فنکار کے حساب سے دیئے گئے ہیں جس کی کل رقم 16,520,000 روپے بنتی ہے۔ ان فنکاروں کے چیک 30 جون 2025ء تک جاری کیے گئے تھے۔اس کے بعد 140 فنکاروں کے لیے جن میں سے ہر ایک کو 100,000 روپے سے 75,000 روپے کے درمیان رقم مل رہی ہے، چیکس پر دستخط کر دیئے گئے ہیں اور انہیں اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز (اے جی پی آر) کو بھیجنے کا شیڈول طے کر دیا گیا ہے۔

یہ ادائیگیاں جن کی کل رقم 12,330,000 روپے ہے، اگلے دو دنوں میں جاری ہونے کی توقع ہے۔ یہ اقدام ان فنکاروں کو بروقت ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ اقدام حکومت کی جانب سے فنکار برادری کی حمایت اور ملک کے بھرپور ثقافتی ورثے میں اپنا حصہ ڈالنے والوں کو فلاحی امداد فراہم کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:بلوچستان: قلات میں مسافر کوچ پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں