Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

پنڈی بھٹیاں میں گندم کی ہزاروں بوریاں سیلاب میں ڈوب گئیں، کروڑوں کا نقصان

راولپنڈی (اوصاف نیوز)پنڈی بھٹیاں میں واقع پاسکو سنٹر میں ذخیرہ کی گئی گندم کی ہزاروں بوریاں حالیہ بارشوں کے دوران سیلاب کی زد میں آ گئیں، جس کے باعث سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان کا خدشہ ہے۔

اسسٹنٹ کمشنرجواد ملک کے مطابق پاسکو سنٹر کے اردگرد 5 فٹ تک پانی جمع ہے، حفاظتی اقدامات نہ ہونے پرمتعدد بارپاسکو حکام کوالرٹ کیا گیا تھا لیکن کوئی پیشگی بندوبست نہیں کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنرجواد ملک نے کہا کہ ذخیرہ گندم سنٹرمیں بارش کا اتنا زیادہ پانی کھڑا ہونا یہ سراسرپاسکو کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کے ضیاع سے نہ صرف قومی اثاثے کو نقصان پہنچا بلکہ غریب عوام کی خوراک بھی متاثرہو سکتی ہے۔
موسلادھار بارش سے تباہی، 40 لوگ ریلے میں پھنس گئے،ٹرپل ون بریگیڈ راولپنڈی پہنچ گیا، ایمرجنسی نافذ،

یہ بھی پڑھیں