Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

رائیونڈ راجہ جنگ روڈ پر خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق

رائیونڈ(نیوز ڈیسک)نارنگ منڈی کے علاقے رائیونڈ راجہ جنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ رائیونڈ راجہ جنگ روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوئی، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ٹرالر ڈرائیور موقع سےفرار ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔

متاثرہ خاندان کا تعلق نارنگ منڈی کے گاؤں ڈیرہ میواں سے ہے، جاں بحق افراد میں 42 سالہ تسلیم، 32 سالہ شبنم، 20 سالہ علی اور 2 سالہ بچی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:شام کےبعد بلوچستان میں سفر پر پابندی

یہ بھی پڑھیں