Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے، علیمہ خان

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کو رہائی نہیں ملتی ہم کھڑے رہیں گے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس ناجائز ہے، ابھی تک کسی کو اندر نہیں جانے دیا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم اندر کیا ہو رہا ہے۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ٹرائل فیملی اور وکلاء کے بغیر ہو، اندر جرح ہو رہی ہے گواہ پیش ہو رہے ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ ٹرائل غیر قانونی اور غیر جمہوری عمل ہے۔
مزید پڑھیں‌:لاہور :آئس و ہیروئن کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ،آزاد کشمیر میں بھی منشیات فروشوں کے منظم گروہ کا انکشاف، ڈپٹی کمشنر میرپور کے بھائی تفتیش کی زد میں

یہ بھی پڑھیں