اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت اگلے چند برسوں میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیداہوں گی، سی پیک کا اگلا مرحلہ صنعتی تعاون اور بزنس ٹو بزنس روابط پر مرکوز ہو گا اور سی پیک دوسرے مرحلے کے تحت پاکستان صنعتی ترقی وخوشحالی کی نئی راہ پر گامزن ہو گا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت جدید صنعتوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ افرادی قوت تیار کرنے پر کام کر رہی ہے جس میں چینی ماڈل پرووکیشنل ایکسی لینس سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان کو سمت و رہنمائی چین کے ووکیشنل ماڈل سے ملے گی معاہدہ اڑان پاکستان پروگرام اور سی پیک وژن کی مشترکہ عکاسی ہے اڑان پاکستان پروگرام، فائیو ایز معاشی تبدیلی منصوبے کا کلیدی ستون ہے جس کے تحت نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافےکو ترجیح حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوتہائی آبادی 30سال سےکم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے پاکستان دنیا کی سب سےبڑی نوجوان ورک فورس کا حامل ملک ہے، روایتی ملازمتوں کا خاتمہ، نئی مہارتوں کی مانگ میں غیرمعمولی اضافہ ہو چکا ہے اور مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، بگ ڈیٹا اور گرین ٹیکنالوجی دنیا کا نقشہ بدل چکی ہیں۔
مزید پڑحیں:فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے آن لائن اپلائی کرنے کی فیسوں میں اضافہ کر دیا

