Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ڈیل کی آفر پر عمران خان برہم، علی امین پر جوتی اٹھا لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیئر صحافی سہیل وڑائچ نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو ڈیل کی آفر کی گئی تھی، اور جب علی امین گنڈاپور یہ آفر لے کر گئے تو عمران خان نے ان پر جوتی اٹھا لی تھی۔

سہیل وڑائچ نے معروف اینکر پرسن منصور علی خان کو انٹرویو دیا ہے، جس کے چیدہ چیدہ نکات سامنے آئے ہیں۔

سہیل وڑائچ نے کہاکہ عمران خان کو کہا گیا تھا کہ آپ بنی گالہ شفٹ ہو جائیں اور اس سسٹم کو چلنے دیں، لیکن وہ نہیں مانے، اب جب تک پی ٹی آئی طاقتور ہے یہ حکومت چلتی رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست میں سب سے بڑی غلطی اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے آنے سے ہوئی۔

ملک ریاض سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وعدہ معاف گواہ بننے کی نوبت ہی پیش نہیں آئی، اس کے بغیر ہی معاملات طے ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ سہیل وڑائچ کا شمار ملک کے نامور صحافیوں میں ہوتا ہے اور ان کے پاس اندر کی خبریں ہوتی ہیں۔

مزیدپڑھیں:پاکستانیوں کے پاس ایک لاکھ روپے کیش حاصل کرنے کا سنہری موقع ، کیا کرنا ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں