اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے طلباء، اساتذہ، سرکاری و نجی ملازمین کے لیے خوشخبری! اگست کے وسط میں ایک نادر موقع آنے والا ہے، جب ایک ساتھ چار دن کی طویل چھٹیاں میسر آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق رواں سال یومِ آزادی اور چہلم امام حسینؓ قریب قریب آ رہے ہیں، جس کی بدولت 14 اگست سے 17 اگست تک لگاتار چار دن کی چھٹیاں ممکن ہو سکتی ہیں۔
14 اگست ، جشنِ آزادی کا قومی دن
ہر سال کی طرح 14 اگست کو پاکستان کا یومِ آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات، ملی نغمے، ثقافتی مظاہرے اور تحریکِ پاکستان کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
15 اگست – چہلم امام حسینؓ
یوم آزادی کے اگلے ہی دن، 15 اگست کو چہلم امام حسینؓ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ ملک بھر میں مجالس، ماتمی جلوس اور یادگاری تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں کربلا کے عظیم شہداء کی یاد تازہ کی جائے گی۔
16 اور 17 اگست – ہفتہ و اتوار کی چھٹیاں
یوم آزادی اور چہلم کی دو مسلسل چھٹیوں کے بعد ہفتہ (16 اگست) اور اتوار (17 اگست) کی عمومی تعطیلات آ جاتی ہیں، جس سے یہ پورا ویک اینڈ چار دن پر محیط ہو جاتا ہے۔
یہ ممکنہ تعطیلات نہ صرف طلباء کے لیے ایک ذہنی سکون کا ذریعہ بنیں گی بلکہ ملازمین کے لیے بھی ایک ریفریشنگ بریک کا موقع ہوں گی۔
سیکیورٹی ہائی الرٹ، لیکن نوٹیفکیشن کا انتظار باقی
حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ یوم آزادی اور چہلم کے جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے تاکہ شہری امن و امان میں تقریبات سے لطف اندوز ہو سکیں۔
تاہم ابھی تک 14 اور 15 اگست کی سرکاری چھٹیوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، مگر امکان ہے کہ جلد ہی اعلان سامنے آ جائے گا۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کی عوام کو فلیٹس دینے کی منظوری

