لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے احتجاج پر طنزاً تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب کل انتظار کرتے رہے لیکن احتجاج کے لیے کوئی آیا ہی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے لوگوں کو عقل آ گئی ہے، فتنے، بے ہنگم شور شرابے اور گالی گلوچ والی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی ہے۔ لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ کیا فرق ہے، تقریریں کرنا بہت آسان ہے اس کے لیے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے اور یہ تب ہی ہوتا ہے جب دل میں جذبہ ہو۔ مریم نواز نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فساد پھیلانے والے کیا جانیں کہ خدمت کا مزہ کیا ہوتا ہے۔
آئی جی صاحب کل انتظار کرتے رہے احتجاج کیلئے کوئی آیا ہی نہیں، مریم نواز
آئی جی عثمان انور مسکرا اُٹھے pic.twitter.com/KND40WmDnM
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) August 6, 2025
مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ایک صارف نے لکھا کہ جو لاہور میں احتجاج پر 10 پرچے دے دیے ہیں اس کا کیا کرنا ہے۔
راجہ یاسر لکھتے ہیں کہ وقت پلٹنے پر یہی آئی جی صاحب ان کا انتظار کر رہے ہوں گے۔
حیدر علی نے ریحانہ ڈار کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزاً لکھا کہ یہ شاید یورپ سے گرفتار ہوئی ہیں۔
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کے لیے گزشتہ روز ملک گیر احتجاج کیا تھا۔ ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں، راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان نے مختلف مقامات پر احتجاج کیا۔
اس کے علاوہ لاہور، کراچی، کوئٹہ، مظفرآباد سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
79 مزیدپڑھیں:سالہ ٹرمپ نے اپنے سیاسی جانشین کا فیصلہ کرلیا، قرعہ فال کس کے نام نکلا ؟




