Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

یکم ستمبر سے پہلےسکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات کے دوران یکم ستمبر سے پہلے کسی بھی سکول کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ گرمی کی شدت کے باعث دی جانے والی تعطیلات میں اسکول کھولنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے والدین اور شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی اسکول قبل از وقت کھلتا ہے تو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دفتر یا فراہم کردہ ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔

شکایات درج کرانے کے لیے محکمہ تعلیم کی ہیلپ لائن 0316-0261408 فعال کر دی گئی ہے، جہاں شہری اسکول کا نام اور دیگر تفصیلات فراہم کر سکتے ہیں۔

وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ یہ ہدایت سرکاری اور نجی دونوں تعلیمی اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگی، اور کسی کو بھی اس سے استثنا حاصل نہیں ہوگا۔

ماہرین تعلیم کے مطابق، یہ فیصلہ نہ صرف طلبہ کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے بلکہ موسم کی شدت کے پیش نظر تدریسی عمل کو متاثر ہونے سے بچانے کا بھی ایک مؤثر قدم ہے۔
مزیدپڑھیں:میری ذاتی زندگی پر کسی کو رائے دینے کا حق نہیں،کنول آفتاب

یہ بھی پڑھیں