Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیش گوئی کر دی

لاہور(نیوز ڈیسک) سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت بارے پیش گوئی کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان سپارکو کا کہنا ہے ربیع الاول کا چاند 23 اگست 2025 کو دن 11:06 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے، 24 اگست 2025 کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔

ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہوگا، موسم صاف ہونے کی صورت میں 24 اگست 2025 کی شام کو چاند نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔سپارکو کے مطابق ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:نئی حب کینال کا افتتاح: کراچی کے کن علاقوں کو پانی کی فراہمی ہوگی؟

یہ بھی پڑھیں