Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

دبئی کا ورک ورک ویزا لینے کے خواہشمندو ں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)دبئی حکومت نے ریموٹ ورک کرنے والے پروفیشنلز اور ڈیجیٹل نومیڈز کے لیے ’ورچوئل ورک ویزا‘ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت دنیا بھر سے لوگ ایک سال تک دبئی میں رہائش اختیار کرتے ہوئے اپنی ملازمت یا آن لائن کاروبار جاری رکھ سکتے ہیں۔ اس ویزا کے لیے کسی اسپانسر کی ضرورت نہیں ہے تاہم کچھ شرائط اور دستاویزات لازمی ہوں گی۔

اس ویزا کے لیے وہ افراد اہل ہیں جو کسی غیر ملکی کمپنی میں ملازم ہوں یا ان کا کاروبار بیرون ملک رجسٹرڈ ہو۔ درخواست دہندہ کی کم از کم ماہانہ آمدنی 12,856 درہم (تقریباً 9 لاکھ 87 ہزار پاکستانی روپے) ہونی چاہیے، اور ملازمت یا کاروبار کا ایک سالہ معاہدہ یا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

درخواست دینے کے لیے درج ذیل دستاویزات درکار ہیں جس میں کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ،رہائش کے دوران کارآمد ہیلتھ انشورنس،ملازمت یا کاروبار کا ثبوت،صاف کرمنل ریکارڈ سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ سائز تصویر،تنخواہ کی پرچی یا گزشتہ تین ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ اور دبئی میں رہائش کا ثبوت لازم ہے۔
درخواست آن لائن GDRFA دبئی پورٹل یا ورچوئل ورکنگ پروگرام کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دبئی میں موجود ’امر سینٹر‘ سے بھی درخواست دی جا سکتی ہے۔ درخواست فیس 372.5 درہم (تقریباً 28,605 پاکستانی روپے) ہے۔

درخواست منظور ہونے کے بعد اگر درخواست دہندہ دبئی سے باہر ہے تو اسے انٹری پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ دبئی پہنچنے پر میڈیکل فٹنس ٹیسٹ، بائیومیٹرک تصدیق، امارات آئی ڈی اور ویزا اسٹیمپنگ کے مراحل مکمل کرنے ہوں گے۔

یہ اسکیم ان پروفیشنلز کے لیے موزوں ہے جو دبئی کے جدید طرزِ زندگی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں بغیر مستقل قیام اختیار کیے۔ ویزا کی مدت ایک سال ہے جس کی تجدید ممکن ہے اگر دوبارہ اہلیت ثابت ہو جائے۔
مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کا ٹرام سروس شروع کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں