اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے بیانات پر وضاحتی ردعمل جاری کیا ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق بیرسٹر گوہرکے میڈیا میں پیش کیےگئے بیانات حقائق کے برعکس ہیں، پارٹی کی جانب سےکوئی بیان یا معذرت نامہ جاری نہیں ہوا۔
ترجمان نے کہاکہ پی ٹی آئی کا مؤقف وہی ہے جو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ پیش کیا، پارٹی نے کسی دباؤ کے تحت معذرت نہیں کی، یہ تاثر غلط ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق پی ٹی آئی کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پارٹی کا بیانیہ اور جدوجہد بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے مطابق ہے۔
خیال رہے کہ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ خزاں میں اتنی تیزی سے پتے نہیں گرتے جیسے ہمارے اراکین نااہل کیے گئے، ہم سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب بس ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں:شوکت یوسفزئی کینسر میں مبتلا،کروڑ وں کی خصوصی گرانٹ منظور
