Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، نوجوان کو قتل کردیا گیا

شمالی وزیرستان(نیوز ڈیسک)شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نوجوان کو قتل کردیا گیا ۔
واقعہ شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں پیش آیا جہاں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں صحافی نور بہرام کے بھانجے عامر خان کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
عامر خان تبلیغی مرکز سے واپسی پر اپنے آبائی گائوں ڈانڈے در پہ خیل جا رہے تھے، راستے میں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا فائرنگ کے نتیجے میں عامر خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے یہ دہشتگردی کا دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے ملک محمد رحمان اور ان کے ڈرائیور کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
علاقے میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، مقامی افراد نے حکومت سے سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سےہفتہ وار مہنگائی میں مزیدبڑا اضافہ

یہ بھی پڑھیں