لاہور(نیوز ڈیسک)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے تحت نویں جماعت کے امتحان میں سکھ طالب علم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
15 سالہ طالبعلم اونکار سنگھ نے اسلامیات میں 98 فیصد نمبر حاصل کیے جبکہ ترجمہ قرآن میں 50 میں سے 49 نمبر لے کر نمایاں کامیابی اپنے نام کی۔
اونکار سنگھ نے نہ صرف اسلامیات اور ترجمہ قرآن میں بہترین کارکردگی دکھائی بلکہ اردو، انگریزی، فزکس اور کیمسٹری جیسے دیگر مضامین میں بھی اعلیٰ نمبرز حاصل کیے ہیں۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکھ طالبعلم کا رزلٹ کارڈ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر شیئر کیا۔ جس کے مطابق سکھ طالبعلم نے اردو میں 75 میں سے 74، انگلش میں پورے 75، ریاضی میں بھی 75 میں سے 75، فزکس میں 60 میں سے 60، بیالوجی میں 60 میں سے 59، جبکہ کیمسٹری میں بھی پورے نمبر حاصل کیے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اونکار سنگھ کو شاباش دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا مسلمانوں کے بچے فیل کروانے والے اساتذہ کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟
دوسری جانب سکھ طالبعلم کی شاندار کارکردگی کو عوام کی جانب سے سراہا جارہا ہے، اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اسے انعام سے نوازا جائے۔
لاہور بورڈ میں سکھ سٹوڈنٹ کے اسلامیات لازمی میں 98/100 اور ترجمتہ القرآن المجید میں 49/50
کل 550/555
ویلڈن !!
مسلمانوں کے بچے فیل کروانے والے اساتذہ کا احتساب نہیں ہونا چاہیے ؟ pic.twitter.com/NhKNGc1OnI— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) August 23, 2025
مزیدپڑھیں:بارش سے بچنے گئی، کروڑ پتی بن کر نکلی ،خاتون کی دکان میںقسمت بدل گئی

