Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اب قطاریں ختم! بی آئی ایس پی مستحقین کو گھر بیٹھے رقوم ملیں گی ، وزیراعظم کا بڑا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کا اجرا کردیا۔ جس کے تحت اب مستحقین کو گھر بیٹھے رقوم ملیں گی۔

اسلام آباد میں بی آئی ایس پی کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ مستحقین کو بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کی رقم اب گھر بیٹھے ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل والٹس اکاؤنٹس کا قیام کیش لیش معیشت کی طرف بڑا قدم ہے۔ کیش لیس معیشت سے کرپشن ہوگی اور ملک تیزی سے آگے بڑھے گا۔

شہباز شریف نے کہاکہ سینیٹر روبینہ خالد سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ اب حقدار کو شفاف طریقے سے رقم گھر بیٹھے مل جائےگی۔

وزیراعظم نے کہاکہ کیش لیس ٹرانزیکشن کی جانب یہ پہلا بڑا قدم ہے۔ بی آئی ایس پی غربت اور بیروزگاری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ بی آئی ایس پی میں جدت بینظیر بھٹو کے ویژن کی عکاسی ہے۔
مزیدپڑھیں:سوئی ناردرن نے اوگرا کے دروازے پر دستک دے دی،گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست

یہ بھی پڑھیں