Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ ذاتی وجوہات پر دیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے۔

خیال رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں ہی سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر سلمان اکرم راجہ کو سخت تنقید کا سامنا تھا۔
مزیدپڑھیں:حکومت نےگلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کی منظوری دے دی

یہ بھی پڑھیں