اسلام آباد(اوصاف نیوز)حکومت کی جانب سے گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی گیس کنکشن کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے نئی ہاؤسنگ اسکیموں و پسماندہ بستیوں کےایل پی جی والے گھرانے مستفید ہوں گے۔
مزید بتایاگیا کہ وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی جس کی صدارت وزیرِاعظم شہباز شریف کر رہے ہیں، اس میں ایک اہم پالیسی تبدیلی پر غور کرنے والی تھی جس کے تحت سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو گھریلو صارفین کے لیے ایل این جی پر مبنی کنکشن دینے کی اجازت دی جانی تھی۔
مزید پڑھیں:ایف-16 جنگی طیارہ گر کر تباہ




