Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

حکومت اور صوبوں کے درمیان شک کی فضاءقائم ،مصدق ملک

اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے درمیان شک کی فضا ہے اور صوبوں کے درمیان بھی ایک شک کی فضاقائم ہے۔

بتایا گیا کہ مصدق ملک نے کہا ڈیمز اور کینالز کی بات کی جائے تو اتفاق رائے نہیں کیا جاتا، ہر صوبے کو دوسرے صوبے پر شک ہے کہ وہ میرا پانی روک دے گا، بلوچستان کو شک ہے سندھ کو پانی ملتا ہے اور سندھ انہیں پانی نہیں دیتا،صوبوں کے درمیان شک کی فضا ختم کرنے کا حل ٹیلی میٹرنگ کے ذریعے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی صوبے کو دوسرے پر اعتماد نہیں، ٹیلی میٹرنگ کا کام شروع ہوگیا ہے، ایک آدھ سال میں ٹیلی میٹرنگ کا کام مکمل ہونے کی اُمیدہے،مصدق ملک نے کہا کہ سیلاب سے سرگودھا متاثر ہونا شروع ہوگیا ہے، پنجند پر تمام دریا جب اکٹھے ہوں گے تو توقع ہے کہ ریلا 10 لاکھ کیوسک تک ہوگا۔

مزید بتایا گیا کہ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ دریا کے کنارے کسی غریب کا ہوٹل نہیں، ہر طاقت ور آدمی کا ریزورٹ ہے، 10 لوگوں کے ریزورٹس کو بچانے کے لیے پوری پوری بستیاں اجاڑ دی گئیں۔
مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام،ٹی کیش کارڈ متعارف

یہ بھی پڑھیں