Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

خوشیوں کا گھر ماتم کدہ بن گیا، خاتون کی فائرنگ سے دولہا جاں بحق

انقرہ(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں کہ سننے والے ہکا بکا رہ جاتے ہیں، شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے لئے قانون تو بنائے گئے مگر عملدآمد ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہا، یہ المیہ صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ دنیا کے بہت سے ممالک ایسے ہیں شادی کے موقع پر فائرنگ نہ کرنا بدشگونی تصور کیا جاتا ہے ، ایک ایسا ہی واقعہ شادی کے دن پیش آیا جس سے خوشیوں والا گھر ماتم میں بدل گیا۔

یہ افسوسناک واقعہ شمالی ترکی میں پیش آیا، جہاں شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں گولی آکر دولہا کو لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق 23 سالہ دولہا علی اپنی شادی کے بعد دُلہن کے ساتھ گھر جا رہا تھا کہ اسی دوران فائرنگ کا نشانہ بن گیا، فائرنگ مبینہ طور پر دُلہن کی رشتہ دار خاتون نے کی تھی۔

47 سالہ خاتون کو سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے اور اس کے بیگ سے دو غیر لائسنس یافتہ پستول برآمد ہوئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے پراسکیوشن نے انکوائری شروع کر دی ہے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے پراسکیوشن نے انکوائری شروع کر دی ہے، ترکی کے شمال میں بحیرہ اسود کے علاقے میں شادیوں کے موقع پر خوشی میں فائرنگ کرنا عام رواج ہے
مزیدپڑھیں:سیلابی صورتحال، سکولوں کی چھٹیاں بڑھانے سےمتعلق بڑی خبر آگئی

یہ بھی پڑھیں