اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اگر آپ کے والدہ کے ب فارم پر ان کا نام غلط درج ہو گیا ہے، تو اسے درست کروانا ایک سادہ اور سیدھا عمل ہے۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) شہریوں کی رہنمائی کے لیے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر معلوماتی ویڈیوز شیئر کرتی ہے، جن میں ان کے سوالات کا حل اور مراحل کی تفصیل دی جاتی ہے۔
نادرا حکام کے مطابق، اگر سی آر سی پر والدہ کا نام غلط درج ہو جائے تو اس پر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ اس کا حل کافی آسان ہے۔ والد اور والدہ کو نادرا کے کسی قریبی مرکز میں جانا ہوگا، جہاں والد ب فارم میں والدہ کا نام درست کرنے کے لیے درخواست دیں گے۔ درخواست کے بعد والدہ کو اس کی تصدیق کرنا ہوگی۔ تصدیق کے بعد، نادرا انہیں نیا سی آر سی جاری کرے گا جس پر والدہ کا درست نام درج ہوگا جو ان کے قومی شناختی کارڈ پر ہے۔
یعنی آپ کو صرف نادرا مرکز کی طرف رجوع کرنا ہوگا، اور یہ عمل چند آسان مراحل میں مکمل ہو جائے گا۔
مزیدپڑھیں:پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر فون بلاک ہوجائے گا؟ پی ٹی اے نوٹیفکیشن وائرل


