Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

آٹا مزید مہنگا ہوگیا

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور میں آٹا مہنگا ہونے کے بعد 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے تک پہنچ گیا۔

ڈیلرز کے مطابق 20 کلو گرام باریک آٹے کی قیمت میں مزید 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مکسڈ آٹے کا تھیلا 1800 روپے اور 20 کلو گرام کے سپرفائن آٹے کی قیمت 1850 روپے ہوگئی ہے۔

ڈیلرز کے مطابق گزشتہ دس دنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ گندم کی قیمتیں نہ کم ہوئیں تو آٹا مزید مہنگا ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث پشاور، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔ آئندہ چند روز میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی اداکارہ کا ساتھی اداکار کے نامناسب انداز سے چھونے پر فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں