Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

ڈیجیٹل میڈیا، وی لاگرز اور انفلوئنسرز کے خوشخبری

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا، انفلوئنسرز، وی لاگرز اور سوشل میڈیا کو بھی میڈیا لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے صوبائی اسمبلی میں ایک ترمیمی بل بھی پیش کردیا گیا۔

ایوان میں ’خیبر پختونخوا پریس، نیوز پیپر، نیوز ایجنسیز اور بکس رجسٹریشن ترمیمی بل‘ صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کیا۔

ترمیمی بل کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے اشتہارات بنانے والی ایجنسیز کی رجسٹریشن بھی کی جائے گی۔

مزید برآں پیمرا سے لائسنس یافتہ کیبل آپریٹرز کیبل سروس چلانے کے اہل ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:اسپین کی مستقبل کی ملکہ لیونور کی فوجی تربیت کے آخری مرحلے کا آغاز

یہ بھی پڑھیں