Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ پروگرام ،کیا آپ مفت پلاٹ اسکیم کے اہل ہیں؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ

لاہور(نیوز ڈیسک) 3 مرلہ پلاٹ اسکیم 2025 میں اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار اور شرائط و ضوابط سامنے آگیا، اسکیم کے تحت 2 ہزار پلاٹس الاٹ کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت کم آمدنی اور بے زمین خاندانوں کے لیے 3 مرلہ پلاٹ اسکیم 2025 کا آغاز کر دیا، اس منصوبے کا مقصد بے گھر افراد کو محفوظ رہائشی زمین فراہم کرنا اور معاشرتی فلاح کو فروغ دینا ہے۔

پہلے مرحلے میں صوبے کے 19 اضلاع میں 23 سرکاری اسکیموں کے تحت 2 ہزار پلاٹس الاٹ کیے جائیں گے۔

سکیم صرف زمین کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ کمزور طبقے کو اپنے مستقل گھر تعمیر کرنے کا موقع دینے کے لیے ایک جامع فلاحی اقدام ہے۔

درخواست دینے کا پورا عمل شفافیت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی ای پورٹل (AZAG E-Portal) کے ذریعے مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔

اہلیت کے معیار
درخواست دہندہ پنجاب کا مستقل رہائشی اور شناختی کارڈ کا حامل ہو۔

درخواست دہندہ صرف اپنے ضلع میں ہی اپلائی کر سکتا ہے۔

درخواست دہندہ یا اس کے اہل خانہ (بیوی/بچے) کی پاکستان میں کوئی جائیداد نہ ہو۔

کسی بھی قسم کا کریمنل ریکارڈ، قانونی تنازع یا بینک ڈیفالٹ نہ ہو۔

تمام فراہم کردہ معلومات درست اور حقیقی ہوں، ورنہ درخواست مسترد کر دی جائے گی۔

پلاٹ پر 6 ماہ کے اندر تعمیر کا آغاز اور 2 سال کے اندر تعمیر مکمل کرنا لازمی ہے۔

پلاٹ 5 سال تک فروخت، ٹرانسفر یا لیز پر نہیں دیا جا سکے گا۔

زمین صرف رہائشی مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

شرائط کی خلاف ورزی کی صورت میں پلاٹ منسوخ کر کے بغیر معاوضے کے واپس لیا جا سکتا ہے۔

پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی معائنہ کرے گی اور شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی قائم کرے گی۔

درخواست کا طریقہ
اہل افراد کو سرکاری AZAG ای پورٹل پر رجسٹریشن کر کے فارم بھرنا ہوگا، ساتھ ہی شناختی کارڈ، آمدنی کا ثبوت اور جائیداد نہ ہونے کا حلفیہ بیان اپلوڈ کرنا ہوگا۔ تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد حقدار امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔

یہ اسکیم پنجاب حکومت کے اس عزم کی عکاس ہے کہ محروم طبقات کو نہ صرف چھت فراہم کی جائے بلکہ ان کے معیارِ زندگی میں بہتری اور سماجی انصاف کو بھی یقینی بنایا جائے۔
مزیدپڑھیں:آ رہا ہے شدید طوفان، 215 کلومیٹر کی رفتار سے آئے گی تباہی، محکمہ موسمیات نے کیا الرٹ

یہ بھی پڑھیں