Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پاکستان میں آج بلڈ مون (چاند گرہن) کا نظارہ کس وقت ہو سکے گا؟

کراچی (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آنے والے بلڈ مون (چاند گرہن) کے حوالے سے اہم تفصیلات بتا دیں۔

محکمہ موسمیات نے تفصیلات سے آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آج بلڈ مون کا نظارہ ہو سکے گا، آج رات سے 8 ستمبر کی درمیانی شب مکمل چاند گرہن ہوگا، یہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔

گرہن کی وجہ سے مون کا رنگ سرخ ہوگا جسے بلڈ مون کہا جائے گا۔ اس کا آغاز آج رات 8:28 منٹ پر ہوگا جبکہ جزوی چاند گرہن 9 بج کر 27 منٹ پر شروع ہوگا، اس کا نقطہ عروج آج رات 11 بج کر 12 منٹ پر ہوگا، رات 12 بج کر 57 منٹ پر ختم ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا دورانیہ 5 گھنٹے 27 منٹ ہوگا، یہ ایشیا، یورپ، افریقہ، آسٹریلیا، بحرالکاہل، مغربی شمالی امریکا، مشرقی جنوبی، بھارت، بنگلہ دیش، چین، جاپان اور سعودی عرب میں نظر آئے گا۔

گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین، چاند اور سورج ایک سیدھ میں آ جاتے ہیں، مون مکمل طور پر زمین کے سائے میں چھپ جائے گا۔
مزیدپڑھیں:ایپل موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 26 کی ریلیز کا اعلان، یہ جدید اپ ڈیٹ کن ماڈلز پر دستیاب ہوگا؟

یہ بھی پڑھیں