Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

بے روزگار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے مگر ان کی اکثریت بے روزگار ہے جن کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔

نجی ٹی وی کے ذریعہ آپ کو پتہ چل رہا ہے کہ بی آئی ایس پی کے ہنرمند پروگرام کے کیا فوائد ہیں اور

بی آئی ایس پی کے تحت ہنرمند پروگرام کے فوائد کیا ہے اور اس میں رجسٹریشن کا طریقہ کیا ہے جانیے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کئی منصوبے جاری ہیں۔ ان ہی پروگرامز میں ایک ہنرمند پروگرام ہے۔ اس پروگرام کئی فوائد ہیں جب کہ رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی آسان ہے۔

ہنرمند پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو فنی صلاحیتوں سے آراستہ کر کے انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ امیدوار صرف مفت تکنیکی پیشہ ورانہ تربیت ہی حاصل نہیں کریں گے۔ بلکہ انہیں اس دوران ماہانہ وظائف، گریجوین بونس، تربیتی کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ اور روزگار کے بیش بہا مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

اس پروگرام کے تحت مرد وخواتین کو صنعتی ضروریات اور عالمی معیار کے مطابق مختلف شعبہ جات کورسز جیسا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیلتھ، ہوٹل منیجمنٹ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروس، فیشن اور ٹیکسٹائل۔

کورس کا دورانیہ 3 سے 6 ماہ ہے اور بینظیر ہنرمند پروگرام میں صرف بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ شخص خود یا ان کے خاندان کا صرف ایک فرد اندراج کرا سکتا ہے۔

بینظیر ہنرمند پروگرام میں رجسٹریشن سے بی آئی ایس پی بینیفشریز کے لیے مالی امداد اور دیگر فوائد ختم نہیں ہوں گے۔ ایک خاندان سے ایک ہی شخص پروگرام کا حصہ بن سکتا ہے۔

رجسٹریشن کے لیے ہنرمند پورٹل hunarmand.bisp.gov.pk پر وزٹ کریں۔

مزیدپڑھیں:چنگان السوین کا نیا ماڈل لانچ، تعارفی قیمت کیا رکھی؟

یہ بھی پڑھیں