Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔تاہم بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بدھ کی (رات) موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں جمعرات کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔تاہم بعد از دوپہر خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بدھ کی (رات)موسم خشک رہنے کا امکان۔تاہم کرا چی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، جامشورو، دادو اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں( جمعرات) کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔تاہم کرا چی، حیدر آباد، ٹھٹھہ ،جامشورو، دادو اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔

خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں بدھ کی (رات)موسم خشک رہنے کا امکان۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں جمعرات کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔تاہم بعد از دوپہرکوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بدھ کی(رات)موسم خشک رہنے کا امکان۔تاہم لسبیلہ، ساحل مکران(اورماڑہ، پسنی، جیوا نی اور گوادر) ،خضدار، آوران ، خاران، پنجگور اور کیچ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔صوبہ کے بیشتر اضلاع میں جمعرات کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے ۔

آزاد کشمیر میں بدھ کی(رات)موسم خشک رہنے کا امکان ۔ کشمیر اور ملحقہ علا قوں میں جمعرات کے روز بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان میں بدھ کی (رات) موسم خشک رہنے کا امکان ۔گلگت بلتستان میں جمعرات کے روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں:نور جہاں کا گانا سننے کا شوق شہری کو حوالات لے گیا

یہ بھی پڑھیں