Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

عمران خان کی پارٹی کو سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کی ہدایت، چند روز میں نیا لائحہ عمل دینے کا اعلان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ تمام سینیٹرز فوری طور پر کمیٹیوں سے مستعفی ہوں، ساتھ ہی یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ چند دنوں میں آئندہ کا لائحہ عمل پیش کریں گے۔

علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

انہوں نے کہاکہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام باتیں بے بنیاد ہیں، تاہم بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں چکر آنے کی شکایت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے خود کہا کہ انہیں چلتے وقت چکر آتے ہیں، اس سلسلے میں ان کے طبی معائنے کی درخواست بھی جمع کرا دی گئی ہے۔

علیمہ خانم کے مطابق عمران خان نے پوچھا کہ آخر انہیں ہی کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس پر میں نے جواب دیا کہ یہ چاہتے ہیں آپ کا پیغام عوام تک نہ پہنچے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی۔
مزیدپڑھیں:ایپل کا2 پرانے آئی فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

یہ بھی پڑھیں