اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افواج پاکستان کے بہادر سپوت میجر عدنان شہید کی بلند حوصلہ والدہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کی شہادت کا تذکرہ کررہی ہیں اور خدا کا شکر ادا کررہی ہیں کہ اُن کے بیٹے نے جام شہادت نوش فرمایا۔
ویڈیو میں پاک فوج کے دلیر سپوت شہید میجر عدنان کی والدہ بتا رہی ہیں کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ میرے بیٹے کی شہادت کی خواہش پوری ہوگئی، یہ خواہش اُس کی دلی تھی اور مجھے ایک مہینہ پہلے پتہ چل گیا تھا، ہم سب اہلخانہ کو لے کر وہ اپنے شہید دوستوں کے گھر جاتا تھا اور دعائیں کرواتا تھا کہ اللہ پاک یہ گولی میں کھانی تھی وہ اپنے ان اشاروں سے فیملی کو سمجھانا چاہ رہا تھا۔
شہید میجر عدنان کی باہمت اور بلند حوصلہ رکھنے والی والدہ نے کہا کہ فیملی نہیں سمجھ سکی، میں ماں تھی جو بیٹے کی بات سمجھ گئی، مجھے اشارہ مل گیا تھا اور میں اُس کی آنکھوں میں دیکھ سکتی تھی جو کسی اور کو نظر نہیں آیا۔
اس بار میرا بیٹا جب واپس جارہا تھا اُس نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور وہ جلدی سے چلا گیا میں اُسی وقت سمجھ گئی تھی کہ بیٹے کا آخری وقت ہے۔
وطن عزیز کی خاطر اپنی جان قربان کرنے والے شہید میجر عدنان کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ میں پورے پاکستان کے بچوں کو دعائیں دیتی ہوإں کہ اللہ تعالیٰ اُن کی حفاظت فرمائے اور اپنے بیٹے کے لئے بھی۔
مزیدپڑھیں:کروڑ پتی حسینہ تانیا متل شادی کے لیے تیار ، بے روزگار شخص سے بھی رشتہ قبول کرنے پر آمادہ


