اسلام آباد( اوصاف نیوز)اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ منگل (رات) تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بدھ کے روز صبح/رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں منگل (رات) موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔ تاہم مری ، گلیات، راولپنڈی، جہلم ،اٹک ،چکوال ، خوشاب ، سرگودھا، سیالکوٹ ،نارووال، لاہور،قصور ،حافظ آباد ،فیصل آباد،منڈی بہاؤالدین ، گجرات ،گوجرنوالہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بدھ کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔ تاہم مری ، گلیات، راولپنڈی، جہلم ،اٹک ،چکوال ، خوشاب ، سرگودھا، سیالکوٹ ،نارووال، لاہور،قصور ،حافظ آباد ،فیصل آباد،منڈی بہاؤالدین ، گجرات ،گوجرنوالہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بھی ہو سکتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں منگل (رات)مطلع جزوی ابرآلود رہےگا ۔ تاہم چترال ، دیر،کوہستان، سوات، بونیر ، ایبٹ آباد ،صوابی،مانسہرہ، ہری پور ،مردان ، باجوڑ، خیبر، نوشہرہ، اورکزئی،کرم، کوہاٹ ، پشاور اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
صوبہ کے بیشتر میدانی اضلاع میں بدھ کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان۔جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ، دیر، مردان ،بنوں ، باجوڑ، سوات، کوہاٹ ، ایبٹ آباد ،صوابی،مانسہرہ، پشاور، خیبر، نوشہرہ، اورکزئی ،کرم اور وزیرستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں منگل (رات)موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات میں چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بدھ کے روز موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں منگل (رات)موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔ تاہم جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بدھ کے روز موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ۔ تاہم جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔
کشمیراور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ منگل (رات)تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر تیز بارش بھی متوقع۔
کشمیراورمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بدھ کے روز تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر تیز بارش بھی متوقع۔
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ منگل (رات) اوربدھ کے روز تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
انتباہ! آندھی/جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل ورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں ۔
مزید پڑھیں:سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے اسکالرشپ ایوارڈز 2025-26 کا اعلان



