اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یونان (ہیلینک ریپبلک) کی پاکستان میں محترمہ ایلینی پوریچی، نے آج وزیر مملکت / وزیرِاعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں فریقین نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں درپیش چیلنجز اور مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے اہم نکات میں جعلی خبروں اور گمراہ کن معلومات کا تدارک، آن لائن تحفظ کو یقینی بنانا، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غیر قانونی استعمال سے نمٹنے جیسے موضوعات شامل تھے، اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
مزیدپڑھیں:بلوچستان کے ضلع کیچ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی