Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

ہری پور: افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے مساجد میں اعلانات جاری

ہری پور(نیوز ڈیسک)ضلع ہری پور میں افغان کیمپوں میں افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے مساجد میں اعلانات کئَے جا رہے ہیں، جس کے ساتھ ہی افغان مہاجرین کی پر امن طریقے سے رضاکارانہ واپسی جاری ہے۔
افغان مہاجرین کی جانب سے 45سالہ مہمان نوازی پر حکومت پاکستان اور ہری پور کی عوام کا شکریہ ادا کیا گیا، افغان مشران نے کہا کہ پاکستان نے 45سال بہترین طریقے سے ہماری مہمان نوازی کی، تمام سہولیات دی گئیں۔
افغان مشران کا کہنا تھا کہ ہری پور کے عوام کے بھی مشکور ہیں کہ یہاں ہمیں آزادی سے کام و کاروبار کرنے دیا گیا، ہمیں بازاروں تک رسائی دی گئی، افغان مہاجرین پاکستان سے بہترین یادیں لے کر جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین پاکستان اور عوام کی جانب سے پیار و محبت اور خلوص ہمیشہ یاد رکھیں گے، ٹرانسپورٹ مافیا افغانستان جانے والےمہاجرین سےاضافی کرایے کا مطالبہ کرتے ہیں، جو کہ زیادتی ہے کیونکہ افغان مہاجرین زیادہ تر دیہاڑی دار مزدور ہیں، جن کے پاس وسائل نہیں ہیں۔
افغان مشران نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرے، اضافی کرایہ طلب کرنے والوں کے خلاف اقدامات کئے جائیں تاکہ واپسی کا عمل تیز ہوسکے۔
مزیدپڑھیں:’کانھم بنیان مرصوص‘، حرمین الشریفین کے ٹوئٹر سے پیغام

یہ بھی پڑھیں