Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

نادرا کی شہریوں کے لئے نئی سہولت متعارف، دفاتر جانے کی ضرورت ختم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا ہے جس کے تحت لوگ اب Pak ID موبائل ایپ کے ذریعے پیدائش اور اموات کی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

یہ سہولت ابتدائی طور پر پنجاب کے اضلاع جہلم، چکوال اور ننکانہ صاحب کی یونین کونسلز میں شروع کی گئی ہے۔ ان علاقوں کا انتخاب اس لیے کیا گیا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے معمول کے انتظامی امور متاثر ہوئے تھے۔

نادرا کے مطابق اب شہریوں کو بار بار یونین کونسلز کے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے بجائے وہ ایپ کے ذریعے درخواست جمع کرا سکتے ہیں، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور اپنے کیس کی موجودہ صورتحال بھی ٹریک کر سکیں گے۔

نادرا مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس سہولت کو جلد ہی پورے ملک میں وسعت دے گا۔ دیگر صوبوں میں بھی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے اور جیسے ہی انتظامی اقدامات مکمل ہوں گے، یہ سہولت وہاں بھی فراہم کر دی جائے گی۔

ڈیجیٹل رجسٹریشن کے اہم فوائد یہ ہیں کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر جانے کی ضرورت نہیں، دیہی یا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے خاندانوں کے لیے ریکارڈ تک آسان رسائی ہوگی۔

مرکزی ڈیجیٹل ریکارڈ کے ذریعے آبادی کے اعداد و شمار زیادہ درست ہوں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نادرا کی اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد شہری خدمات کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانا اور کاغذی کارروائی کو کم سے کم کرنا ہے۔
مزیدپڑھیں:اس سال شدید سردی پڑے گی، موسم کی حیرت ناک فورکاسٹ آگئی

یہ بھی پڑھیں