Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ایشیا کپ کے بعد کرکٹ شائقین پاک بھارت ٹاکرا پھر کب دیکھیں گے؟ بڑی خوشخبری

کراچی (نیوز ڈیسک)ایشیا کپ کے بعد پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ایک بار پھر میدان میں ٹکرائیں گی اور شائقین کا جوش بڑھائیں گی۔

یو اے ای میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان دو میچز ہو چکے ہیں اور ممکنہ طور پر اگلے ہفتہ 28 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

تاہم ایشیا کپ کے بعد بھی شائقین کرکٹ کو اکتوبر میں کرکٹ کے میدان میں دونوں ٹیمیں ٹکراتی نظر آئیں گی اور کولمبو میں 5 اکتوبر کو یہ ہائی وولٹیج مقابلہ ہوگا۔

تاہم اس بار مینز کے بجائے ویمنز ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جو آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں 5 اکتوبر کو ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج میچ ہوگا۔

آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز 30 ستمبر سے ہو رہا ہے۔ 34 روز تک جاری رہنے والے اس کرکٹ میلے میں فائنل سمیت 31 میچز کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز 29 اور 30 اکتوبر کو جب کہ فائنل 2 نومبر کو شیڈول ہے۔

ورلڈ کپ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم گروپ میچ میں سات میچز کھیلے گی اور ٹاپ کی چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

قومی ٹیم ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کل سری لنکا روانہ ہوگی۔ گرین شرٹس اپنی مہم کا آغاز 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی جب کہ روایتی حریف بھارت سے 5 اکتوبر کو ٹکرائے گی۔

پاکستان ٹیم 8 اکتوبر کو آسٹریلیا، 15 اکتوبر کو انگلینڈ، 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، 21 اکتوبر کو جنوبی افریقہ اور 24 اکتوبر کو آخری میچ میں میزبان سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔
مزیدپڑھیں:ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون، ممکنہ قیمت بھی سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں