کراچی (رپورٹ) معروف محقق اور علمِ نجوم کے ماہر سید حیدر جعفری نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت چند خفیہ طاقتوں اور بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے کنٹرول میں ہے لیکن یہ نظام زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گا۔ ان کے مطابق صوفیائے کرام نے جس “ایشیائی صدی” کی پیش گوئی کی تھی، اس کا آغاز قریب ہے اور یہ صدی انہی طاقتوں کے نظام کو توڑ کر قائم ہوگی۔ سید حیدر جعفری نے کہا کہ مغربی میڈیا اور کارٹونز کے ذریعے دنیا کو مستقبل کے اشارے دیے جاتے رہے ہیں، جن میں سب سے زیادہ چرچا سمپسن کارٹون کا رہا ہے۔ ان کارٹونز میں کئی ایسے مناظر دکھائے گئے جو بعد میں حقیقت بنے، جیسے کورونا وائرس کا پھیلاؤ اور عالمی سیاست کی بڑی تبدیلیاں۔ ان کے مطابق یہ محض اتفاق نہیں بلکہ ایک عالمی منصوبے کا حصہ تھا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو جان بوجھ کر پیکڈ فوڈ اور مصنوعی خوراک کی طرف راغب کیا گیا ہے تاکہ جب چاہیں سپلائی روکی جا سکے۔ صدیوں سے لوگ قدرتی دودھ اور کھانے پینے کی چیزیں استعمال کرتے آئے لیکن اب سب کچھ مصنوعی اور پیکنگ میں بدل دیا گیا ہے، جو ایک بڑی حکمتِ عملی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ زرعی زمینیں برباد کر کے سیمنٹ کے جنگلوں میں تبدیل کی جا رہی ہیں تاکہ غذائی خود کفالت ختم ہو جائے اور لوگ مکمل طور پر عالمی سپلائی چین کے محتاج بن جائیں۔ ان کے مطابق یہ سب ایک منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے اور یہ وہی طاقتیں ہیں جو دنیا کے وسائل پر قبضہ رکھتی ہیں۔عالمی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے سید حیدر جعفری نے کہا کہ تیسری جنگِ عظیم کے آثار واضح ہیں اور دنیا ایک بڑے معرکے کے قریب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آرمیگاڈان وہ آخری جنگ ہوگی جس میں یسوع مسیح یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام دجال کو شکست دیں گے۔ اس کے بعد دنیا میں صرف ایک ہی مذہب باقی رہے گا اور وہ اسلام ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بڑے معرکے سے پہلے ایک سات سالہ عالمی جنگ ضرور ہوگی جس میں بڑی بڑی طاقتیں شامل ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:سرکاری ملازمین کے لئےآسان اقساط پر قرضہ ملے گا! بڑی خوشخبری

