Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سرکاری ملازمین کے لئےآسان اقساط پر قرضہ ملے گا! بڑی خوشخبری

پشاور( اوصاف نیوز) گاڑی خریدنے اور گھر بنانے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، آسان اقساط پر قرضہ ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے گریڈ 1 سے 17 تک کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سرکاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ قرضے آسان اقساط پر واپس کیے جا سکیں گے۔

حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں اس اسکیم کے لیے مجموعی طور پر 34 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ اس میں سے 10 کروڑ روپے سیکرٹریٹ کے ملازمین جبکہ 24 کروڑ روپے دیگر سرکاری ملازمین کے قرضوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہنا تھا کہ گاڑی خریدنے کے خواہش مند ملازمین کو 2 لاکھ روپے ایڈوانس دیا جائے گا، جبکہ گھر کی تعمیر کے لیے ڈھائی لاکھ روپے تک کا قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبائی ملازمین کو مالی سہولت فراہم کرنا اور ان کے معاشی بوجھ کو کم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں‌:معروف کامیڈین لکی ڈئیر کومہ میں چلے گئے ، ڈاکٹروں نے جواب دے دیا

یہ بھی پڑھیں