Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

حکومت کا تنخواہوں میں 15 ہزار روپے ماہانہ اضافے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیلاب کے دوران شاندار خدمات پر سول ڈیفنس رضاکاروں کی تنخواہوں میں 15 ہزار روپے ماہانہ اضافے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کا 29واں اجلاس ہوا۔صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرین کے لئے حتمی امدادی پیکج کی بھی منظوری دے دی۔

جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ دیے جائیں گے۔پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ، جزوی طور پر گرنے پر3لاکھ، کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر 1.5لاکھ تک امداد دی جائے گی۔

اسی طرح بڑے مویشی پر پانچ لاکھ تک، اور چھوٹے جانوروں کے مرنے پر 50ہزار روپے دیے جائیں گے۔

پنجاب کابینہ نے سیلاب کے دوران 25فیصد فصل کے نقصان پر 20ہزار فی ایکڑدینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔پنجاب کے 2855 مواضعات میں آبیانہ اور ایگریکلچر انکم ٹیکس کو معاف کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ سب سیلاب متاثرین کو امداد ملے گی، دریا کی گزرہ گاہ میں تعمیرات کی اجازت نہیں ملے گی۔
مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں فنڈز دینے سے روک دیا

یہ بھی پڑھیں