Search
Close this search box.
جمعرات ,16 جولائی ,2026ء

آئی ایم ایف نے وفاق کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں فنڈز دینے سے روک دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی سکیموں کے لیے فنڈز فراہم کرنے سے روک دیا ہے اور صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے وسائل سے ان سکیموں کو فنڈ کریں۔

ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف مشن اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات آج انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ مشن کے نمائندے آج وزارتِ خزانہ اور وزارتِ توانائی کے حکام سے تفصیلی بات چیت کریں گے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ریکوڈک منصوبے پر ابتدائی بریفنگ دی جا چکی ہے جبکہ باقی تفصیلات آج کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو فنڈز کی منتقلی اور بجٹ اہداف پر بھی گفتگو ہوگی۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دوبارہ بریفنگ دی جائے گی۔ تاہم مشن نے واضح کیا ہے کہ صوبے اپنی بحالی سکیموں کو اس طرح ترتیب دیں کہ بجٹ سرپلس میں کمی نہ آئے۔

ذرائع کے مطابق، مذاکرات میں بجٹ اہداف کی دوبارہ ترتیب، پاور سیکٹر کی اصلاحات، لائن لاسز اور بجلی بلوں کی ریکوری پر بھی بات چیت ہوگی۔ آئی ایم ایف مشن کی جانب سے ڈسکوز کی نجکاری کے لیے ٹائم فریم بھی طلب کیا جائے گا۔

معاشی ٹیم پرامید ہے کہ ان مذاکرات کے نتیجے میں آئی ایم ایف مشن پاکستان کے لیے اگلی قسط کے اجرا کی سفارش کرے گا۔
مزید پڑھیں :درہ آدم خیل میں دہشتگردوں کے حملے میں پولیس اہلکار شہید

یہ بھی پڑھیں