Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

ملک اس وقت نازک دوراہے پر ہے، مفاہمت ہی واحد راستہ ہے، محمد علی درانی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے کہا کہ پاکستان اس وقت سیاسی اور معاشی بحران کے سنگین مرحلے سے گزر رہا ہے، ایسے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک صفحے پر لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

محمد علی درانی نے کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں واضح گائیڈ لائنز کی اشد ضرورت ہے تاکہ انتشار کے بجائے استحکام کی فضا پیدا ہو۔ ان کے مطابق کسی بھی سیاسی یا ذاتی معاملے کو قومی سلامتی کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہیے، کیونکہ ایسی کوششیں ملک کے استحکام کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “اس وقت ملک کے اندر ایک واضح ایڈریس بنایا جا رہا ہے، جہاں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) ایک ہی صفحے پر بیٹھ کر کام کر رہی ہیں۔ مگر اس سیاسی قربت کے باوجود سندھ، پنجاب اور دیگر صوبوں میں عوامی مسائل جوں کے توں ہیں — بعض علاقوں میں تو حالات جنگ جیسے بنتے جا رہے ہیں۔”

سینئر سیاستدان نے کہا کہ سیاست میں مسلسل ٹکراؤ نے نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔ “یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ ہر جماعت اپنی اپنی حکمت عملی پر قائم ہے اور قومی ایجنڈا کہیں گم ہو چکا ہے، حالانکہ یہ وقت ملک کے لیے بہت نازک ہے۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ

حکومت نے ڈائیلاگ کے عمل کا آغاز کیا ہے، مگر اسے حقیقی نتیجہ خیز بنانے کے لیے سب بڑی اپوزیشن جماعتوں کو شامل کرنا لازمی ہے۔ ان کے مطابق “مفاہمت کی سب سے بڑی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، لیکن افسوس ہے کہ موجودہ حکومت خود ایک پتلی تماشہ بن کر سیاسی محاذ آرائی کو ہوا دے رہی ہےانہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کے مابین ایک دوسرے پر الزامات اور حملوں نے عوام میں شدید عدم اعتماد پیدا کر دیا ہے، اور اپوزیشن کے اندر بھی باہمی رابطے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔

محمد علی درانی نے گفتگو کے اختتام پر کہا کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر مل کر کام کریں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔ “اب وقت آ گیا ہے کہ ہم یہ تسلیم کریں کہ ملک سب سے پہلے ہے — اقتدار بعد میں۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں پاسپورٹ کا آن لائن ٹریکنگ نظام متعارف

یہ بھی پڑھیں