Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

عمران خان نے کس کے کہنے پر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا، طارق فضل نے بتادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سفارش پر کیا گیا۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے کی بہتری کے بجائے ذاتی بنیادوں پر کیا گیا ہے، جس پر تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی بھی ناخوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تشدد، ٹکراؤ اور انتشار کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ان کا ذہن ہے کہ ایک بار پھر وفاق پر یلغار کی جائے۔

طارق فضل چوہدری نے خبردار کیا کہ آئندہ اسلام آباد پر کسی بھی قسم کی چڑھائی کی کوشش ہوئی تو اسے سختی سے روکا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حالات اس وقت غیر مستحکم ضرور ہیں، تاہم گورنر راج کے نفاذ سے متعلق باتیں قبل از وقت ہیں۔
مزیدپڑھیں:گھریلو ملازمین کے لیے ملازمت کا لیٹر لازمی قرار

یہ بھی پڑھیں