Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

معروف سٹیج ڈانسرنامعلوم افراد کانشانہ بن گئیں

پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے معروف سٹیج ڈانسر منیبہ شاہ کو قتل کردیا ۔
واقعہ تھانہ مچنی گیٹ کی حدود ورسک روڈ پر پیش آیا جہاں منیبہ شاہ رکشے میں سوار ہوکر رنگ روڈ جا رہی تھی کہ راستے میں مسلح افراد نے رکشہ روک کر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں معروف ڈانسر منیبہ شاہ متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر جان کی بازی ہار گئی جبکہ رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ۔
پولیس نے فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔

یہ بھی پڑھیں