اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف پراکسی وار شروع کر چکا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ فتنہ الخوارج اور افغان نیکسس میں بھارت بھی شامل ہوگیا، بھارت جنگ میں شکست کے زخم آج تک چاٹ رہا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا افغانستان کو پہلے بھی آگاہ کیا کہ ان کی سرزمین سے دہشتگرد پاکستان آتے ہیں، افغانستان کو ہمیشہ کہا کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، فتنہ الخوارج اور افغان نیکسز میں بھارت بھی شامل ہوگیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف پراکسی وار شروع کرچکا ہے یا کوشش کررہا ہے، دہشت گردوں اور افغان حکومت کا گٹھ جوڑ ہے، بھارت براستہ کالعدم ٹی ٹی پی پراکسی وار کرےگا تو اس میں بھی انکو شکست ہوگی۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میرا مؤقف ہے کہ افغان مہاجرین کو اپنے ملک واپس جانا چاہیے، بھارت کو جنگ میں شکست دی وہ آج بھی اپنے زخم چاٹ رہا ہے، پاکستان کی بہادر افواج نے افغانستان کو بھی بھرپور جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا مؤقف ہے کہ افغان مہاجرین کو اپنے ملک واپس جانا چاہیے، ہم افغان مہاجرین کی مزید میزبانی کیلئے تیار نہیں ہیں، سرحدوں کی حفاظت اور افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے پرعزم ہیں، افغان سرزمین سے ہونیوالے دہشتگرد حملوں کا بھرپور جواب دیتے رہیں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا کو پتہ لگ گیا تھا بھارت کی کیا اوقات ہے انہیں بھی پتہ لگ جائے گا، افغانوں کی دوتین نسلیں یہاں جوان ہوئی ہیں، لیکن وفاداری پاکستان کیساتھ نہیں ہے، افغان مہاجرین واپس جائیں اور دونوں طرف سے سرحدوں کا احترام ہو۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ چلتا رہا تو ہمیں دراندازی اور دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دینا پڑے گا، افغانستان کے وزی رخارجہ بھارت میں موجود ہیں، افغان وزیر خارجہ بھارت سے پوچھ لیں انہوں نے جوپنگا لیا تھا کیا حشر ہوا تھا، افغان وزیر خارجہ خود بھی پاکستان سے پنگا لینے سے احتیاط کریں۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی شہریوں کا اِس یورپی ملک کا مستقل رہائشی بننا بہت آسان!

