Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

ایف بی آر میں تعینات گریڈ 20کا افسر فارغ

اسلام آباد( نیوزڈیسک) وزیراعظم نے بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر ایف بی آر کے چیف ایڈمن رانا وقار علی کو عہدے سے فارغ کر دیا۔گریڈ 20 کے رانا وقار علی پر مالی بدعنوانی کے الزامات سامنے آئے تھے۔ وزیراعظم نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں رانا وقار علی کو سروس سے فارغ کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے نیا ہئیرنگ افسر مقرر کر دیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق رانا وقار علی کے پاس30دنوں میں فیصلہ چیلنج کرنے کا اختیار ہے۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر :اہم شخصیت نے کابینہ سےمستعفی ہونیکا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں