Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

باجوڑ میں وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ

باجوڑ(نیوز ڈیسک)باجوڑ، وزیرِ مملکت و رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پرنامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق حملے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ گھر کے احاطے میں دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق پولیس اسکواڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ڈی پی او باجوڑ نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دستی بم کے ٹکڑے اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھجوایا جائے گا۔

یاد رہے کہ یہ مبارک زیب خان کے گھر پرہونے والا تیسرا حملہ ہے اس سے قبل بھی دو مواقع پران کی رہائش گاہ کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد تا مری مونوریل منصوبےکی فزیبلٹی رپورٹ مکمل

یہ بھی پڑھیں