کراچی (ویب ڈیسک) شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ہیوی مشینری کی مدد سے غیرقانونی طور پر تعمیر کیے گئے گھروں، جنرل اسٹورز اور دیگر تعمیرات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے دوران200ایکڑ سے زائد قیمتی زمین کو واگزار کرایا جائے گا، جس کی مالیت اربوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ کارروائی میں درجنوں دکانیں، مکانات اور دیگر عارضی و مستقل تعمیرات کو ہٹایا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ واگزار کرائی جانے والی زمین سرکاری ہے جس پر برسوں سے افغانی غیرقانونی طورپرقبضہ کیا ہو ا تھا ۔ انتظامیہ اور پولیس کی نگرانی میں آپریشن بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔
مزید پڑھیں:موسمِ سرما :ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری عمل کب شروع ہو گا



