Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

موسمِ سرما :ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری عمل کب شروع ہو گا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کے دوران ٹرینوں کے نئے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے آج (16 اکتوبر) سے اس پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق یہ نیا شیڈول 16 اکتوبر سے 15 اپریل تک لاگو رہے گا۔نئے ٹائم ٹیبل میں 9 ٹرینوں کے عارضی اسٹاپ ختم کرکے انہیں ریگولر اسٹاپ دے دیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ کچھ اہم ٹرینوں کے روانگی اوقات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔علامہ اقبال ایکسپریس اب سیالکوٹ سے صبح 7 بجے کی بجائے ساڑھے 7 بجے روانہ ہوگی، جبکہ عوام ایکسپریس کراچی سے صبح ساڑھے 7 بجے کی بجائے 8 بجے روانہ ہوگی۔ نارووال پسنجر ٹرین صبح 7 بجے کے بجائے اب 7 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوگی اور شالیمار ایکسپریس کی روانگی صبح ساڑھے 7 بجے کی بجائے 7 بجکر 10 منٹ مقرر کی گئی ہے۔پاکستان ریلوے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق اپنی سفر کی منصوبہ بندی کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ مزید معلومات اور اپ ڈیٹس کے لیے پاکستان ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز وزٹ کیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:یو اے ای میں بارش کی کمی، تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں