لاہور (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے ناران میں جنات کی موجودگی کا حیران کن دعویٰ کیا ہے۔
حال ہی میں ایک نجی پوڈکاسٹ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حرا سومرو نے اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں 100 فیصد یقین ہے کہ ناران کے علاقے میں جنات موجود ہیں۔اداکارہ نے میزبان کے سوال پر قسم کھاتے ہوئے کہا، “ناران میں جنات ہوتے ہیں اور وہ علاقہ بھاری ہے۔
” انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی خبردار کیا کہ اگر انہیں ناران کے کسی ہوٹل میں عجیب و غریب چیزیں محسوس ہوں تو وہ غلط فہمی کا شکار نہیں ہیں۔حرا سومرو نے ناران میں اپنے ایک ذاتی تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں
جہاں دروازہ بار بار خود بخود کھلتا اور بند ہوتا رہا، جس سے انہیں خوف محسوس ہوا۔اداکارہ کی یہ باتیں سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بنی ہوئی ہیں اور مداح ان کے تجربے پر مختلف ردعمل دے رہے ہیں۔
ناران جیسے خوبصورت سیاحتی مقام پر جنات کی موجودگی کے حوالے سے ان کا دعویٰ لوگوں میں حیرت اور تجسس کا باعث بنا ہے۔
مزید پڑھیں : ٹرانسپورٹ سروس کے روٹس محدودکردیئےگئے، تفصیلات جانیے

