لاہور(اوصاف نیوز)سکیورٹی خدشات کے باعث اورنج لائن ٹرین اور لاہور میٹرو کا روٹ محدود کردیا گیا ہے۔
لاہور میٹرو بس سروس ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کر دی گئی ہے۔ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق سروس اب صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اسٹیشن اور ملتان روڈ اسٹیشن کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث میٹرو بس سروس اور اورینج لائن ٹرین کی جزوی بندش کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: مودی حکومت کی سفارتی لاپرواہی ،بھارت کو ذلت کا سامنا

