ممبئی(ویب ڈیسک) مودی حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی، سفارتی لاپرواہی اور داخلی ناکامیوں نے بھارت کو عالمی سطح پر ذلت آمیز مقام پر پہنچا دیا ہے۔
عالمی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں بھارتی پاسپورٹ کی درجہ بندی میں شدید تنزلی واقع ہوئی ہے اور اب بھارت 85 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق مودی حکومت نے عوامی وسائل کو جنگی ہتھیاروں کی خریداری اور اپنی جارحانہ پالیسیوں پر خرچ کیا، جس کے نتیجے میں بھارت کا نظام تعلیم، صحت اور روزگار بری طرح متاثر ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سرکاری ہسپتالوں میں تقریباً 70 فیصد وینٹی لیٹر خراب ہیں جبکہ ہسپتالوں میں بنیادی طبی سہولیات کی کمی اور جعلی ادویات کی فراہمی نے مریضوں کی جانوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔
مزید برآں، بھارت میں بیروزگاری کی شرح 5.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جس نے نوجوانوں میں مایوسی اور بے چینی کو جنم دیا ہے۔ ملک میں 6 سے 14 سال کے 11 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں، جو مودی حکومت کی ناقص تعلیمی پالیسیوں کی واضح مثال ہے۔
مودی حکومت کی توجہ خاص طور پر مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نسل کشی اور ہندو توا نظریے کو ریاستی پالیسی بنانے پر مرکوز ہے، جس نے بھارت میں سماجی ہم آہنگی کو تباہ کر کے فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھاوا دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی عوام کیلئے بری خبر،،ایک اور ٹیکس بم گرانے کی تیاری



