خیبر پختونخواہ(اوصاف نیوز)سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 خوارج دہشت گرد ہ جہنم واصل کر دیےہیں۔
آپریشن میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللّٰہ عرف ٹائیگر کو ہلاک کیا ۔
فتنہ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں متحرک تھی، خارجی طارق کچھی کی دہشت گرد تشکیل فتنہ الخوارج طالبان کے لیے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی۔
خوارج طارق کچھی دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کے لیے سہولت کار تھا۔
مزید پڑھیں : دنگل کی شہزادی اور چائلڈ سٹا رزائرہ وسیم نے شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

