Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

دنگل کی شہزادی اور چائلڈ سٹا رزائرہ وسیم نے شادی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ فلم دنگل سے شہرت پانے والی سابقہ چائلڈ اسٹار زائرہ وسیم نے اچانک نکاح کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہوں نے اور ان کے شوہر نے چہرہ ظاہر نہیں کیا۔زائرہ وسیم کی پوسٹ میں صرف “قبول ہے” کا کیپشن درج کیا گیا ہے، جبکہ شوہر کی شناخت، نام یا کسی بھی قسم کی تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

تصاویر میں زائرہ کو سرخ رنگ کے روایتی عروسی لباس میں گولڈن کڑھائی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ان کے شوہر آف وائٹ رنگ کی قمیض شلوار اور ہم رنگ شال اوڑھے چاند کی طرف دیکھتے نظر آتے ہیں۔ایک اور تصویر میں زائرہ وسیم کو مہندی لگے ہاتھوں سے نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو سادگی اور وقار کا حسین امتزاج پیش کر رہی ہے۔زائرہ کی شادی کی خبر سامنے آتے ہی ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے

، اور تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان کے مداح ان کی نئی زندگی کے آغاز پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔فلمی دنیا سے کنارہ کشیواضح رہے کہ زائرہ وسیم نے 2019 میں محض 18 سال کی عمر میں فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں : امریکا دنیا کا سب سے زیادہ مقروض ملک ،بھارت اور پاکستان کتنے نمبر پر جانیئے ـ؟

یہ بھی پڑھیں